toggle menu

تدریس، تبلیغ، خطابت یا امامت وغیرہ کے منصب پر فائز مبلغین اور ثقافتی میدان میں فعال شخصیات  کی اولین ذمہ داری یہ ہے کہ وہ   معاشرے میں زندگی بسر کرنے والوں کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اسلامی اقدار کی ترویج اور اسلامی نظام حیات کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں اور اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے  کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔  اس سلسلے میں جہاں  وسیع سطح پر فعالیتیں سرانجام دینے کی ضرورت  ہے وہاں پہلے مرحلے میں دینی تعلیمات  کو عمیق انداز میں  سیکھنے اور انہیں بہترین  طریقے سے مخاطبین تک پہنچانے کے سلسلے میں حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔  دین مبین  اسلام کی نجات بخش تعلیمات تب مفید واقع ہوسکتی ہیں جب  دین کے منظومہ فکری کے بارے میں مرحلہ وار آگاہی حاصل کی جائے؛ لہذا  تبلیغی میدان میں سرگرم افراد کے لیے  ایک جامع دین شناسی نصاب ایک بنیادی ضرورت ہے۔ اس اہم اور بنیادی ضرورت کو پورا کرنے  کے لیے بین الاقوامی ادارہ الباقرؑ  نے  مذکورہ ادارے سے مربوط مبلغین اور دینی و ثقافتی امور انجام دینے والے سرگرم حضرات کے لیے مستند کتب سے دین کی تمام بنیادی تعلیمات پر مشتمل ایک جامع اور مفید سہ سالہ  تبلیغی نصاب مرتب کیا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ مبلغین  اس نصاب میں شامل دروس کو مرحلہ وار طے کریں گے۔

تربیت مبلغین دورہ ایک سہ سالہ تعلیمی دورہ ہے جس میں شرکت کرنے والے اس  قابل ہونگے کہ وہ  علوم قرآن  و تفسیر قرآن، تجوید،  شرعی مسائل و احکام،  عقائد ، اخلاقیات ، سیرت  اہل بیتؑ  اور حالات حاضرہ وغیرہ   پر عبور حاصل کریں۔ تربیت مبلغین تعلیمی نظام سمسٹر وائز ہے۔

نظام تعلیم کا خاکہ:

مجموعی طور پر چھے سمسٹر ہونگے اور  ہر سمسٹر چار مہینوں پر مشتمل ہوگا اور سال میں دو سمسٹر ہونگے۔

ب: ہر سمسٹر  کے مضامین سلسلہ وار اور متعین ہونگے اورمجموعی طور پر  180 گھنٹوں کی کلاسیں ہونگی۔  دروس  کے  انتخاب  کا طریقہ کار اگلی فصل میں بیان کیا جائے گا۔

ج: دروس کی سطح بندی کے بموجب تعلیمی سمسٹر مرحلہ وار  ہوگا، لہذا پہلےسمسٹر کے سارے دروس پاس کرنے کے بعد  اگلے سمسٹر میں داخلہ لینا ہوگا۔

د: عقائد، احکام اور اخلاقیات کے دروس کی اہمیت کے پیش نظر ان موضوعات کے دروس سلسلہ وار کئی سمسٹر تک جاری رہیں گے۔

ھ: ہر درس سے متعلق  مطالعاتی کتب کی طرف مراجعہ کرنا ہر مبلغ کے لیے ضروری ہوگا تاکہ ہر درس کو سننے کے بعد اس کا مطالعہ بھی کیا جائے۔

و: مبلغین کی جانب سے کسی خاص موضوع  کے لیے کلاس منعقد کرنے کی درخواست کی جائے تو امکانی صورت میں اس  درس کوبھی نصاب میں شامل کیا جائے گا۔

نظام امتحان:

الف: ہر سمسٹر کے اختتام پر  سابقہ دروس کا امتحان لیا جائے گا۔

ب:  ہر مادہ درسی میں قبولی نمبر حاصل کرنے کے بعد دوسرے سمسٹر کے دروس پڑھنے کے لیے یونٹس کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

ج:  ہر سمسٹر کے اختتام کے بعد  پچھلے دروس کے امتحان کی تیاری کے لیے ایک مہینے  کا  وقت دیا جائے گا۔

د:  امتحانات آنلائن  اور سوالات معروضی ہونگے۔

تدریس اور دروس حاصل کرنے کا طریقہ:

الف: تدریس کا طریقہ کار

سہ سالہ  نصاب کے تمام دروس  بین الاقوامی ادارہ الباقر کی آفیشل  ویب سائٹ پر دستیاب ہونگے۔  ویب سائٹ پر ہر درس کی الگ  الگ ریکارڈڈ  آڈیو اپلوڈ ہوگی اور ساتھ ہی اسی درس کی سافٹ کاپی(پی ڈی ایف کاپی) بھی میسر ہوگی۔

ب: دروس  حاصل کرنے کا طریقہ

ہر مبلغ کے لیے ضروری ہے پہلے ادارہ الباقرؑ کی آفیشل ویب سائٹ پر مراجعہ کرے۔  پھر پہلے اپلوڈ شدہ  درس کو بغور سن لے اس کے بعد متعلقہ کتاب کا مطالعہ بھی کرے۔

Hot
Nazra Quran
پہلا سمسٹر
Members only
الباقر ورچوئل انسٹی ٹیوٹ کے سہ تربیت مبلغ کورس کے پہلے سمسٹر کے مضمون  کا ناظرہ قرآن مجید کے 15 دروس پر مشتمل کورس
پہلا سمسٹر
15 Lectures
Members only
پہلا سمسٹر
Members only
Courses Sort By: Release date (newest first) Release date (oldest first) Price high Price low Overall Rating Popular (most viewed) تیسرا سمسٹر Nehe...
پہلا سمسٹر
52 Lectures
Members only
پہلا سمسٹر
Members only
Courses Sort By: Release date (newest first) Release date (oldest first) Price high Price low Overall Rating Popular (most viewed) تیسرا سمسٹر Nehe...
پہلا سمسٹر
29 Lectures
Members only
پہلا سمسٹر
Members only
Courses Sort By: Release date (newest first) Release date (oldest first) Price high Price low Overall Rating Popular (most viewed) تیسرا سمسٹر Nehe...
پہلا سمسٹر
31 Lectures
Members only
دوسرا سمسٹر
Members only
Courses Sort By: Release date (newest first) Release date (oldest first) Price high Price low Overall Rating Popular (most viewed) تیسرا سمسٹر Nehe...
17 Lectures
Members only
دوسرا سمسٹر
Members only
Courses Sort By: Release date (newest first) Release date (oldest first) Price high Price low Overall Rating Popular (most viewed) تیسرا سمسٹر Nehe...
20 Lectures

47 Lectures
Members only

Courses

Sort By:
تیسرا سمسٹر
Members only
تیسرا سمسٹر
19 Lectures
Members only
مختصر دین شناسی کورسز
Members only
short course
13 Lectures
Members only
پانچواں سمسٹر
Members only
پانچواں سمسٹر
19 Lectures
Members only
تیسرا سمسٹر
Members only
تیسرا سمسٹر
53 Lectures
Members only
Layer 1
Login Categories