تدریس، تبلیغ، خطابت یا امامت وغیرہ کے منصب پر فائز مبلغین اور ثقافتی میدان میں فعال شخصیات کی اولین ذمہ داری یہ ہے کہ وہ معاشرے میں زندگی بسر کرنے والوں کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اسلامی اقدار کی ترویج اور اسلامی نظام حیات کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں اور اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ اس سلسلے میں جہاں وسیع سطح پر فعالیتیں سرانجام دینے کی ضرورت ہے وہاں پہلے مرحلے میں دینی تعلیمات کو عمیق انداز میں سیکھنے اور انہیں بہترین طریقے سے مخاطبین تک پہنچانے کے سلسلے میں حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ دین مبین اسلام کی نجات بخش تعلیمات تب مفید واقع ہوسکتی ہیں جب دین کے منظومہ فکری کے بارے میں مرحلہ وار آگاہی حاصل کی جائے؛ لہذا تبلیغی میدان میں سرگرم افراد کے لیے ایک جامع دین شناسی نصاب ایک بنیادی ضرورت ہے۔ اس اہم اور بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی ادارہ الباقرؑ نے مذکورہ ادارے سے مربوط مبلغین اور دینی و ثقافتی امور انجام دینے والے سرگرم حضرات کے لیے مستند کتب سے دین کی تمام بنیادی تعلیمات پر مشتمل ایک جامع اور مفید سہ سالہ تبلیغی نصاب کیساتھ ساتھ مختلف علمی اور مذہبی ثقافتی شعبوں میں مستعد اور ماہر افرادی قوت تیار کی جا سکے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے متعدد اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں:
۔ مختلف علمی و ثقافتی شعبوں میں طویل اور مختصر مدت کے کوورسز اور ورکشاپس کا انعقاد کروایا جاتا ہے۔
۔ حوزہ علمیہ کے طلبہ کی علمی استعداد اور مہارتوں میں اضافہ کے لیے مختلف سیمینار اور مباحثے منعقد ہوتے ہیں۔
۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے واللے افراد کے لیے دین شناسی کورسز کروائے جاتے ہیں۔
ادارہ کے مدیر و مسئول حجۃ الاسلام والمسلمین استاد محترم شیخ فدا علی حلیمی (زید عزہ) کی نگرانی میں مؤسسہ بین الاقوامی باقر العلوم، قمِ مقدسہ نے اردو زبان طلبۂ علومِ دینیہ کی بصیرت افزائی اور علمی و فکری نشوونما کے لیے 50 مختلف علمی و تربیتی پروگراموں کی صورت میں شارٹ کورسز کروائے گئے ہیں۔ ان میں سے متعدد کورسز الباقر ورچوئل انسٹی تیوٹ کے ذریعے تدریس کیے جا رہے ہیں۔
دین شناسی کے متعلق مختلف عناوین پر دستیاب شارٹ کورسز حسب ذیل ہیں:
1: مہدویت
2: رویت ہلال
3: اسلامی بینکنگ
4: مدیریت مسجد
4: اسلامی عقائد
5: اسلامی احکام
6: اخلاق
7: سیرت معصومینؑ
8: علوم قرآن
9: شیعہ شناسی
10: اسلامی مذاہب
حضوری طور پر منعقد کروائے گئے شارٹ کورسز اور ورکشاپس
|
شمار |
کورس / ورکشاپ کا عنوان |
|---|---|
|
۲ |
بلتستان کے سرکاری مدارس کے اساتذہ کی تربیت کے لیے ورکشاپ |
|
۳ |
مہدویت شناسی — ۴ مرتبہ |
|
۴ |
مزاحمت اور فلسطین کے موضوع پر تجزیاتی نشست |
|
۵ |
رؤیتِ ہلال کی ورکشاپ |
|
۶ |
ماہِ مبارک رمضان کے مبلغین کی تربیتی ورکشاپ — ۳ مرتبہ |
|
۷ |
مسجد کا انتظام و انصرام |
|
۸ |
علم و دانش کا انتظام و انصرام |
|
۹ |
احکام بیان کرنے کا طریقۂ کار |
|
۱۰ |
ثقافتی انتظام و انصرام |
|
۱۱ |
ولایتِ فقیہ — ۴ مرتبہ |
|
۱۲ |
دینِ فطری |
|
۱۳ |
عاشورا شناسی — ۲ مرتبہ |
|
۱۴ |
سیرتِ معصومینؑ |
|
۱۵ |
پاکستان شناسی اور برصغیر میں تشیع کی تاریخ |
|
۱۶ |
دوسرے مرحلے کے اعلامیے (بیانیہ گامِ دوم) پر ورکشاپ |
|
۱۷ |
ماہِ مبارک رمضان میں مطالعۂ کتب کا مقابلہ — ۳ مرتبہ |
|
۱۸ |
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ائمۂ جماعت کے لیے علمی اور اعلیٰ سطح کی ورکشاپ |
|
۱۹ |
حوزۂ علمیہ کے طلبہ کے لیے حجامہ کی تربیت کی ورکشاپ |
|
۲۰ |
ریسرچ کے سافٹ ویئر کے استعمال کی تربیت کا کورس |
|
۲۱ |
مربیین کی تیاری کی ورکشاپ کی رپورٹ |
|
۲۲ |
اسلامی تمدن |
|
۲۳ |
تشیع کا فکری نظام |
|
۲۴ |
مہدویت سے متعلق آیات کی تفسیر |
|
۲۵ |
مجللس وحدت المسلمین کے ذمہ داران اور مدیران کی صلاحیتوں میں اضافہ |
|
۲۶ |
برترین آرزو |
|
۲۷ |
فاطمہ شناسی — ۳ مرتبہ |
|
۲۸ |
اسلامی بینکاری کی ورکشاپ |