toggle menu

الباقر ورچوئل انسٹی ٹیوٹ برائے تربیت مبلغ دینی، تعلمی ادارہ ہے۔ یہ بین الاقوامی رفاہی، تعلیمی و تبلیغی ادارہ الباقر کا ذیلی ادارہ اور شعبہ ہے۔ بین الاقوامی ادارہ الباقر کی بنیاد  حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے 2007 میں رکھی۔ اس ادارے کے قیام کا مقصد معاشرے کی تبلیغی ضروریات کی تکمیل اور سماجی خدمات کے میدان میں کردار ادا کرنا ہے۔ ادارہ کی ابتدا حوزہ علمیہ سے ہوئی۔ لیکن توفیق الہیِ سے ادارے کی خدمات کا دائرہ کار بڑھتا چلا گیا۔ کئی ذیلی ادارے قاءم ہوتے گئے۔ تمام ذیلی ادارے اپنے اپنے دائرہ کار میں معاشرے کی دینی، تعلیمی، تحقیقی، تبلیغی اور فلاحی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ادارہ ہذا، الباقر انسٹی ٹیوٹ پاکستان میں مبلغین کی تیاری اور مسلسل تربیتی عمل کو انجام دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ ادارہ ہذا کے ذریعے دنیا بھر میں موجود تشنگان علم گھر بیٹھے مختصر مدت اور طویل دورانیے کے آن لائن کورسز کے ذریعے معارف قرآن و اہلبیت علھیم السلام کی تعلیم حوزہ علمیہ کے ماہر اساتید سے حاصل کر سکتے ہیں۔