toggle menu
file_0000000092c882118fe46ae500d4e858

ادارہ الباقر ایک بین الاقوامی دینی و سماجی ادارہ ہے۔ جس کی بنیاد ادارے کے بانی و سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی (دام عزه) نے 2007 میں رکھی۔ یہ ادارہ نوجوان نسل کے دینی تعلیمی ارتقا، معاشرے کی تبلیغی ضرورتوں کی تکمیل اور سماجی خدمت کے جزبے سے بنایا گیا ہے۔ ادارہ ہذا کی ابتدا ایک حوزہ علمیہ کی تاسیس سے ہوئی، لیکن مختلف ادوار میں ادارہ ہذا کی فعالیت کا دائرہ کار بڑھتا گیا اور کئی ذیلی ادارے قائم ہوتے گئے جو اپنے اپنے دائرہ کار میں معاشرے کی دینی تعلیمی، تحقیقی، تبلیغی اور فلاحی خدمت کر رہے ہیں۔ حال حاضر ادارہ درج ذیل ادارے کام کر رہے ہیں۔ سربراہ ادارہ، ذیلی اداروں کے مدیران اور سربراہ ادارہ کے نامزد افراد پر مشتمل مجلس نظما ادارے کا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیتی ہے۔ 

ذیلی ادارے

1: حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام دمشق (شعبہ تعلیم دینیہ)

یہ ادارہ 2007 سے دمشق کے علاقے سیدہ زینب (س) میں قائم ہوا۔ اس داراے کی تاسیس کا مقصد علوم دینیہ کے ماہر استاذہ، محققین اور مبلغین تیار کرنا ہے تاکہ وہ تدریس، تحقیق اور تبلیغ کے ذریعے معاشرے میں دین مبین اسلام کی ترویج و اشاعت کو یقینی بنائیں اور حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے لیے راہ ہموار کر سکیں۔ حوزہ علمیہ امام محمد باقر دمشق سے 200 سے زائد طلبہ فارگ التحصیل ہو چکے ہیں۔ ادارہ ہذا میں فاضل اساتید مقدمات سے سطوع عالیہ تک کے حوزوی مضامین کی تدریس کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ادارہ ہذا میں مختلف اوقات میں مختصر دورانیے کے دین شناسی کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔ 

2: باقر العلوم علمی و ثقافتی مرکز قم ایران (شعبہ تعلیم و تحقیق)

یہ ادارہ 2016 میں قم المقدس ایران میں قائم کیا گیا۔ اس کا مقصد تعلیمی، سیاسی اور مذہبی ثقافت کے شعبوں میں فعال کردار ادا کررنا ہے تاکہ ایک مطلوب معاشرے کی تشکیل کے لیے مختلف علمی اور مذہبی ثقافتی شعبوں میں مستعد اور ماہر افرادی قوت تیار کی جا سکے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے متعدد اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں: 

۔  مختلف علمی و ثقافتی شعبوں میں طویل اور مختصر مدت کے کوورسز اور ورکشاپس کا انعقاد کروایا جاتا ہے۔ 

۔  حوزہ علمیہ کے طلبہ کی علمی استعداد اور مہارتوں میں اضافہ کے لیے مختلف سیمینار اور مباحثے منعقد ہوتے ہیں۔ 

۔  مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے واللے افراد کے لیے دین شناسی کورسز کروائے جاتے ہیں۔ 

 

ادارہ کے مدیر و مسئول حجۃ الاسلام والمسلمین استاد محترم شیخ فدا علی حلیمی (زید عزہ) کی نگرانی میں مؤسسہ بین الاقوامی باقر العلوم، قمِ مقدسہ نے اردو زبان طلبۂ علومِ دینیہ کی بصیرت افزائی اور علمی و فکری نشوونما کے لیے مختلف علمی و تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ تألیف و تصنیف اور کتابوں کی اشاعت کے میدان میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ۵۱ پروگراموں میں اب تک اردو زبان بولنے والے ۵۵۰ سے زائد طلبہ شرکت کر چکے ہیں۔ ان تربیتی پروگراموں کے عنوانات درج ذیل ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

۱۔  کوثر پروگرام

اس پروگرام کے تحت درج ذیل ۱۰ عنوانات پڑھائے گئے ہیں:

شمار

تعلیمی عنوان

۱

خدا شناسی

۲

انسان شناسی

۳

جدید علمِ کلام سے تعارف

۴

مہدویت

۵

امام خمینیؒ اور رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای (دام ظلہ العالی) کے افکار سے تعارف

۶

اسلام کا سیاسی نظام (ولایتِ فقیہ)

۷

شیعہ مجاہد علما کی سیرت

۸

پاکستان اور ہندوستان کے شیعوں کی تاریخی سیر

۹

پاکستان شناسی

۱۰

دشمن شناسی

۲۔ تعلیمی کورسز اور ورکشاپس

شمار

کورس / ورکشاپ کا عنوان

۲

بلتستان کے سرکاری مدارس کے اساتذہ کی تربیت کے لیے ورکشاپ

۳

مہدویت شناسی — ۴ مرتبہ

۴

مزاحمت اور فلسطین کے موضوع پر تجزیاتی نشست

۵

رؤیتِ ہلال کی ورکشاپ

۶

ماہِ مبارک رمضان کے مبلغین کی تربیتی ورکشاپ — ۳ مرتبہ

۷

مسجد کا انتظام و انصرام

۸

علم و دانش کا انتظام و انصرام

۹

احکام بیان کرنے کا طریقۂ کار

۱۰

ثقافتی انتظام و انصرام

۱۱

ولایتِ فقیہ — ۴ مرتبہ

۱۲

دینِ فطری

۱۳

عاشورا شناسی — ۲ مرتبہ

۱۴

سیرتِ معصومینؑ

۱۵

پاکستان شناسی اور برصغیر میں تشیع کی تاریخ

۱۶

دوسرے مرحلے کے اعلامیے (بیانیہ گامِ دوم) پر ورکشاپ

۱۷

ماہِ مبارک رمضان میں مطالعۂ کتب کا مقابلہ — ۳ مرتبہ

۱۸

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ائمۂ جماعت کے لیے علمی اور اعلیٰ سطح کی ورکشاپ

۱۹

حوزۂ علمیہ کے طلبہ کے لیے حجامہ کی تربیت کی ورکشاپ

۲۰

ریسرچ کے سافٹ ویئر کے استعمال کی تربیت کا کورس

۲۱

مربیین کی تیاری کی ورکشاپ کی رپورٹ

۲۲

اسلامی تمدن

۲۳

تشیع کا فکری نظام

۲۴

مہدویت سے متعلق آیات کی تفسیر

۲۵

مجللس وحدت المسلمین کے ذمہ داران اور مدیران کی صلاحیتوں میں اضافہ

۲۶

برترین آرزو

۲۷

فاطمہ شناسی — ۳ مرتبہ

۲۸

اسلامی بینکاری کی ورکشاپ

 

تألیف، تدوین، ترجمہ اور شائع شدہ کتابیں

مؤسسہ بین الاقوامی باقر العلوم، قمِ مقدسہ کی جانب سے تألیف، تدوین، ترجمہ اور اشاعت کے میدان میں انجام دی جانے والی علمی و تحقیقی خدمات کے تحت درج ذیل کتابیں تیار اور شائع کی گئی ہیں:

شمار

کتاب کا عنوان

۱

ولایتِ فقیہ

۲

مسجد کا انتظام و انصرام

۳

رہنمائے مبلغ

۴

سیرتِ معصومینؑ

۵

حزب اللہ: قیام سے فتوحات تک

۶

رؤیتِ ہلال

۷

مقدس مذہبی شخصیات کی توہین قانون کی نظر میں

۸

اسلام من صحابیت

۹

بیانیۂ گامِ دوم کا ترجمہ

۱۰

گمنامی سے حکمرانی تک

3: الباقر ورچوئل انسٹیٹیوٹ 

ادارہ الباقر نے طلاب بالخصوص مبلغین دین کی ضرورت کے پیش نظر استعداد افزائی اور علوم دینیہ کے باقاعدہ کورسز ڈیزائن کیے ہیں، جن میں ممتاز اساتذہ کرام تحریر و تقریر اور دیگر طریقوں اور ذرائع سے یہ کورسز آن لائن تدریس کر رہے ہیں۔ اس فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے پاکستان بھر سے آئمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین امامیہ استفادہ کر رہے ہیں۔ 

 

website: albaqirinstitute.com

4: مدرسہ امام محمد باقرؑ نجف اشرف (شعبہ تعلیم دینیہ)

یہ ادارہ 2024 میں نجف اشرف میں قائم کیا گیا۔ اس کی تاسیس کا مقصد دینی تعلیم اور تبلیغ میں فعال کردار ادا کرنا ہے تاکہ مطلوب معاشرے کی تشکیل کے لیے ماہر، مبلغ ، محقق اور فعال علمائے کرام تربیت پا سکیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ادارہ میں دج ذیل پروگراموں کا اجرا ہو رہا ہے: 

  • مختلف سطوح کے نصاب کی تدریس
  • مختلف علمی و ثقافتی شعبوں کے شارٹ کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد
  • طلبہ کی علمی استعداد میں اضافے کے لیے مہارتوں میں اضافے کے لیے سیمینارز اور مباحثوں کا انعقاد
  • مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کے لیے دین شناسی کورسز کا انعقاد

5: الباقر مرکز تحقیقات و مطالعات اسلام آباد

اس ادارے کی بنیاد 2017 میں رکھی گئی۔ ابتدائی طور پر اس ادارے نے اقبال بین الاقوامی تحقیقی مرکز IIRC کے عنوان سے کام کا آغاز کیا۔ ابتدائی چند سالوں میں محققین کی ٹیم نے درجنوں علمی، سیاسی موضوعات پر فکری نشستیں منعقد کیں اور مقالے لکھے۔ 2021 میں اس کا نام بدل کر الباقر مرکز تحقیقات و مطالعات  ABRSC  رکھا گیا۔ 

اس مرکز کے قیام  کا مقصد تحقی، تالیف، تصنیف اور تحریر کے ذریعے دین مبین اسلام کی حقیقی تعلیمات کو عام کرنا اور مقامی و بین الاقوامی سیاست پر تجزیہ و تحلیل کے ذریعے حالات و وقعات کی درست تصویر پیش کرنا ہے۔ 

اس ضمن میں ابتدائی طور پر درج ذیل پروجیکٹس پر کام جاری ہے: 

  • ششماہی تحقیقیو علمی مجلے کی اشاعت
  • دینیو علمی کتب کی تالیف، تصنیف، ترجمہ اور اشاعت
  • ملکی و عالمی سیاست پر تجزیہ و تحلیل کے لیے فکری و علمی نشستوں کا اہتمام
  • علمی موضوعات پر مذاکروں کا انعقاد

ادارہ ہذا میں محققین کی ٹیم سرگرم عمل ہے۔ ادارہ متعدد کتب و کتابچے تیار کر چکا ہے۔ 

website: albaqircenter.com

 

6: الباقر پبلیکیشنز

اس ادارہ کا قیام 2020 میں عمل میں لایا گیا۔ ادارہ دینیو تبلیغی موضوعات پر متعدد کتب اور کتابچے شائع کر چکا ہے۔ 

8: مجلس علمائے امامیہ (شعبہ تبلیغات)

اس کا قیام 2013 میں عمل لایا گیا۔ اس کا مقصد محراب اور منبر کے ذریعے تعلیمات قرآن مجید اور و اہل بیت ؑ کی ترویج و تبلیغ ہے۔ ادارے کا مقصد محراب و منبر سے منسلک علمائے کرام کے لیے دعوت وتبلیغ کا نظام کرنا ہے تاکہ ان کی فکری، تبلیغی، تربیتی  امور میں مدد کی جاسکےاور ان کے درمیان اتحاد و وحدت کو پروان چڑھا کر ان کی علمی معنوی اور تبلیغی استعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔ 

ایک ضلع سے کام کا آغاز کرنیوالا یہ ادارہ 28 اضلاع تک پھیل  چکا ہے۔ 658 آئمہ جمعہ و جماعت مستقل اور 100 غیر مستقل اراکین ہیں۔ ان علمائے کرام کے لیے سہ ماہی بنایدوں پر تربیتی ورکشاپس اور دیگر پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔ 

 9: باقر العلوم تعلیمی و فلاھی سوسائٹی (رجسٹرڈ) پنجاب

اس کا قیام 2014 میں عمل میں لایا گیا۔ اس کا مقصد فکری، معنوی اعتبار سے صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے غربت اور ناخواندگی کے خاتمے، فلاح و بہبود اور اسلامی اقدار کے احیا کے لیے کردار کرنا ہے۔ ادارہ کے ذریعے درج ذیل اقدامات جاری ہیں: 

  • پسماندہ طبقات قیدیوں اور نادار خاندانوں کی مدد 
  • شہدا کے اہل خانہ کی خدمت
  • تعلیم قرآن اور اقامہ نماز کے لیے مساجد اور مراکز کی تعمیر
  • علمائے کراسم اور غریب مومنین کے گھروں ی تعمیر کے لیے مدد
  • مراکز صحت کا قیام
  • صاف پانی  کیی فراہمی کا بندوبست

ادارہ 20 مساجد، 70 مکانات، 1 امام بارگاہ، 3 غسل خانے، 1 دارالقرآن، 2 یتیم خانے اور صاف پانی کے 100 منصوبے مکمل کر چکا ہے۔  نیز قدرتی آفات کے دوران امداد بھی فراہم کی جاتی ہے۔ 

10: خاتم النبیاؑ کمپلیکس سرگودہا

چٹھہ ٹاون سرگودہا میں ایک کثیرالمقاصد کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے۔ جس میں نماز خانہ، عزا خانہ، کتبخانہ، مرکز ایتام شامل ہیں۔ درجنوں طلبہ کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں۔ 

11: الباقر کمپلیکس ساہیوال ضلع سرگودہا

7000 مربع میٹر پر تعمیر کیے گئے کمپلیکس میں مرکز صحت، دارالقرآن، اسکول اور ووکیشنل سنٹر فعال ہیں۔ 

 

12: الباقر مرکز اسلام آباد

یہ بین الاقوامی ادارہ الباقر کا انتظام مرکزی دفتر ہے۔ یہاں شعبہ مطالعات، تبلیغات، رواطب، تربیت، اور فلاح و بہبود کے دفاتر ہیں۔ ادارہ میں کانفرنس ہال، لائیبریری، میٹنگ ہال اور مرکزی دفتر ہے۔ 

Layer 1