toggle menu

Ijtahad o Taqleed

جدید دور میں اعتراضات میں بھی جدت پیدا ہوگئی ہے۔ لہذا اگر ان اعتراضات کو عقلی انداز اور نفسیاتی طریقے ... Show more
Instructor
haider
0
0 reviews
  • Description
  • Curriculum
  • Reviews
Small.jpg

جو لوگ تقلید کے منکر ہیں یا تقلید کے حرام ہونے کا فتوی دیتے ہیں وہ اصلاً تقلید کے معنی و مفہوم سے ہی غافل ہیں اور انہوں نے اس بارے میں علماء کی مراد نہیں مجھی کیونکہ اگر تقلید کے معنی یہ لئے جائیں کہ کوئی مجتہد یہ کہے کہ پیغمبر اور امام کا فرمان یہ ہے اور اس کے مقابلے میں میرا فتویٰ یہ ہے تو ایسے مجتہد کی تقلید بدعت اور حرام ہے۔ کیونکہ احکام کے حصول میں قرآن وسنت کے علاوہ کسی کی بات قابل قبول نہیں۔ لیکن اگر فرض کریں کہ ایک شخص نے سالہا سال کی زحمت و تکلیف کے بعد آیات قرآنی و روایات معصومین سے احکام و قوانین الٰہی کو حاصل کیا ہے اور جو کچھ وہ کہتا ہے، انہی کی طرف سے کہتا ہے تو اس صورت میں جو شخص کلام خدا اور فرامین آئمہ سے احکام خدا کو حاصل نہیں کر سکتا اور اس بات کی طاقت و قدرت و دقت بھی نہیں رکھتا وہ اپنے دینی مسائل میں ایسے عالم و مجتہد کی بات مانے تو یقینا ایسی تقلید نہ فقط عقلاً صحیح ہے بلکہ آئمہ کے دستور کے مطابق لازم و واجب ہے۔

Ijtahad o Taqleed
Course details
Duration 3 گھنٹے
Lectures 22
Video 20 منٹ
Level پہلا سمسٹر
Basic info

 اس کورس میں شامل موضوعات:

 اجتہاد و تقلید کیا ہے؟ ، تقلید کے مفہوم سے نا آشنائی، اجتہاد و تقلید کا قرآن سے ثبوت، اجتهاد و تقلید کا احادیث سے ثبوت، حوادث واقعہ سے کیا مراد ہے؟

تقلید و اجتھاد پر اعتراضات اور ان کا تجزیہ: 

1:  پہلا اعتراض اور اس کا جواب (تقلید حرام ہونے پر آیات و روایات؟)

2:  دوسرا اعتراض اور اس کا جواب (مجتھدین چاہتے ہیں مقلدین کی طاقت ان کے ہاتھ میں رہے؟)

3: تیسرا اعتراض اور اس کا جواب (ڈاکٹر اور مجتھد کی مثال پر اعتراض)

4: چوتھا اعتراض اور اس کا جواب (شیخ نجم الدین ابوالقاسم سے پہلے تقلید کا نظام نہیں تھا)

 5: پانچواں اعتراض اور اس کا جواب (اجتھاد و مرجعیت کا لفظ آئمہؑ کے زمانے میں نہیں ملتا)

6: چھٹا اعتراض اور اس کا جواب (اعلم مجتھد ایک ہو سکتا ہے، رسالہ ھائے عملیہ زیادہ کیوں)

7: ساتواں اعتراض اور اس کا جواب (علما صرف فقہ و اصول کے عالم ہیں)

8: آٹھواں اعتراض اور اس کا جواب (ہم خود قرآن و حدیث پڑھ سکتے ہیں)

9: نواں اعتراض اور اس کا جواب (غیبت کبریٰ میں نائیبین خصوصی کیوں نہیں بنائے گئے)

10: دسواں اعتراض اور اس کا جواب (ہر شخص اپنے اعمال کا ذممہ دار ہے، مجتھد نہیں)

11: گیارہواں اعتراض اور اس کا جواب (فقہ کے ہر شعبے کا ماہر مجتھد ہونا چاہیے)

12: بارہواں اعتراض اور اس کا جواب (مجتھدین کی آرا میں اختلاف کیوں؟)

اختلافات مجتہدین کی 13 وجوہات

Archive

Working hours

Monday 9:30 am - 6.00 pm
Tuesday 9:30 am - 6.00 pm
Wednesday 9:30 am - 6.00 pm
Thursday 9:30 am - 6.00 pm
Friday 9:30 am - 5.00 pm
Saturday Closed
Sunday Closed
Layer 1
Login Categories