تعارف
تعارف
بین الاقوامی ادارہ الباقر ایک دینی و سماجی ادارہ ہے۔ جس کی بنیاد ادارے کے بانی و سربراہ حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے 2007 میں رکھی۔ یہ ادارہ نوجوان نسل کے دینی تعلیمی ارتقا، معاشرے کی تبیلیغی ضرورتوں کی تکمیل اور سماجی خدمت کے ھذبے سے بنایا گیا ہے۔ ادارہ ہذا کی ابتدا ایک حوزہ علمیہ کی تاسیس سے ہوئی لیکن مختلف ادوار میں اس کی فعالیت کے دائرہ کار میں اضافہ ہوتا گیا اور کئی ایک ذیلی ادارے (شعبے) قائم ہوتے گئے جو اپنے اپنے دائرہ کار میں معاشرے کی دینی تعلیمی ، تحقیقی، تبلیغی اور فلاحی خدمت کر رہے ہیں۔ ادارہ الباقر کے زیراہتمام 12 ذیلی ادارے کام کر رہے ہیں۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
-
باقر العلوم علمی و ثقافتی مرکز قم المقدس
-
حوزہ علمیہ امام محمد باقر (علیہ السلام) دمشق
-
باقر العلوم تعلیمی و فلاحی سوسائٹی (رجسٹرڈ) نپنجاب پاکستان
-
مجلس علمائے امامیہ پاکستان
-
مدرسہ امام محمد باقر نجف اشرف
-
الباقر مرکز تحقیقات و مطالعات اسلام آباد
-
الباقر ورچئل انسٹیٹیوٹ
-
الباقر پبلیکیشنز
-
خاتم الانبیاؑ کمپلیکس سرگودہا
-
الباقر کمپلیکس ساہیوال سرگودہا
-
الباقر مرکز اسلام آباد
حوزہ علمیہ امام محمد باقر (علیہ السلام) دمشق
یہ شعبہ تعلیم دینیہ ہے۔ 2007 ، دمشق میں سیدہ زینب (س) میں قائم کیا گیا، جس کی تاسیس کا ہدف علوم دینیہ کے ماہر اساتذہ ، محققین، معلمین اور مبلغین کی تیاری ہےتاکہ وہ تدریا، تحقیق اور تبلیغ کے ذریعے معاشرے میں دین مبین اسلام کی ترویج و اشاعت یقینی بنائیں اور حضرت امام مہدیؑ کے ظہور کے لئے زمینہ ہموار کر سکیں۔ حوزہ علمیہ امام محمد باقریؑ سے 350 سے زائد طلبہ فارغ التحصیل ہو چکے اور 23 طلبہ زیرتعلیم ہیں۔ ادارہ ہذا میں 4 فاضل اساتذہ مقدمات سے سطوح تک کے حوزوی مضامین کی تدریس کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ادارہ ہذا میں مختلف اوقات میں مختصر دورانیے کے دین شناسی کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔
باقر العلوم علمی و ثقافتی مرکز قم المقدس
اس کی بنیاد 2016 میں رکھی گئی۔ اس کا مقصد تعلیمی، تحقیقی، سیاسی اور ثقافت کے شعبوں میں فعال کردار ادا کرنا ہےتاکہ ایک مطلوب معاشرے کی تشکیل کے لئے مختلف علمی، تحقیقی اور مذہبی ثقافتی شعبوں میں مستعد اور ماہر افرادی قوت تیار کی جا سکے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے درج اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
مختلف علمی و ثقافتی شعبوں میں مختصر دورانیے کے کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد۔
طلبہ کی علمی استعداد اور مہارتیں بڑھانے کے لیے مختلف سیمینارز اور مباحثوں کا اہتمام۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے لئے دین شناسی کورسز کا انعقاد۔
تحقیق و تصنیف کے ذریعے معارف محمد و اہل محمد علیہم السلام کی ترویج کی کوشش کرنا۔
مذکورہ مقاصد کی روشنی میں باقر العلوم علمی و ثقافتی مرکز اب تک درجنوں کورسز، ورکشاپس، تصانیف، مسابقات اور مباحثوں و مذاکروں کا اہتمام کر چکا ہے۔